'فلسطین کامعاملہ انسانیت اوراسلام کامعاملہ ہے'

جماعت اسلامی کراچی کےامیرحافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں جو لوگ کشمیر...
شائع 29 نومبر 2020 07:11pm

جماعت اسلامی کراچی کےامیرحافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں جو لوگ کشمیر اورفلسطین سےدستبرادی کی بات کرتے ہیں۔ ایسی کالی بھیڑوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔فلسطین مسلمانوں کا تھا اور رہے گا۔

کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کےتحت ادارہ نورحق میں کل جماعتی کانفرنس میں جماعت اسلامی کے امیرکراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ انسانیت اوراسلام کامعاملہ ہے۔جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہواجاسکتا۔

فلسطین فاؤنڈیشن کےجنرل سیکٹریٹری صابرابومریم نےکہا کہ اسرائیل ناجائزاور قابض ریاست ہے۔جس نے فلسطین میں خون کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی،پیپلز پارٹی کےتاج حیدر،مجلس وحدت مسلمین،آل پاکستان سنی تحریک،مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم پاکستان،اے این پی اور دیگر مذہنی و سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔