Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سکھر میں تیز رفتار وین ٹرالر کی ٹکر سے الٹ گئی،11 افراد جاں بحق

سکھر میں سانگی کے قریب تیزرفتاروین ٹرالر کی ٹکر سے الٹ گئی...
شائع 30 نومبر 2020 09:04am

سکھر میں سانگی کے قریب تیزرفتاروین ٹرالر کی ٹکر سے الٹ گئی ،خواتین اور بچوں سمیت 11افراد جاں بحق اور3افراد زخمی ہوگئے جبکہ 2زخمیوں کی حالت تشوینا ک ہے۔

سکھر کے علاقے سانگی کے قریب قومی شاہراہ پر رحیم یار خان سے کراچی جانے والی ایک مزدہ وین تیزرفتاری کے باعث سائیڈ سے ٹرالر کی ٹکر لگنے سے ڈرائیورکے قابو سے نکل کر روڈ پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع پر مقامی اسپتال اور ایدھی ایمبولینسز جائے حادثہ پرپہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں اورلاشوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے کی کوششیں شروع کردیں ،زخمیوں کوفوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر 2زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔

دیگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آنے پر مرہم پٹی کرکے فارغ کردیا گیا ،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کرسچن فیملی سےہے جو رحیم یار خان کی ناصر کالونی سے وین میں سوار ہوکر کراچی کی ضیاء کالونی جارہےتھے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div