Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

حکومت کورونا سے نہیں، اپوزیشن سے ڈر رہی ہے،مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملتان میں پی ڈی...
شائع 30 نومبر 2020 12:15pm

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم سے پہلے پولیس کا جلسہ ہورہا ہے،کیا حکومتی اور جماعت اسلامی کے جلسوں میں کورونا نہیں پھیلتا،حکومت کورونا سے نہیں،اپوزیشن سے ڈر رہی ہے،وزیراعظم اپنی نوکری بچانےکیلئےکچھ بھی کرسکتے ہیں۔

لاہورجاتی امراء سےملتان روانگی سےقبل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کی بیٹی آصفہ بھٹواورمریم نوازآج باہرنکلیں گی،ملتان میں پی ڈی ایم سےپہلےپولیس کا جلسہ ہورہا ہے،کسی پولیس اہلکار نے ماسک نہیں پہناہوا تھا،جماعت اسلامی اورحکومتی جلسہ بھی جاری ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ کیاکوروناحکومتی جلسوں میں نہیں ہوتا،حکومت کوروناسےنہیں،اپوزیشن سےڈررہی ہے،کووڈ18سےعوام کو نجات دلانازیادہ ضروری ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ رہنماؤں کی گرفتاریوں سے تحریک نہیں رکےگی،ملتان جلسہ لاہور جلسہ کیلئےورم اپ ہے،آئی ایس آئی کا کام سیاستدانوں کی چوکیداری کرنانہیں،وزیراعظم کےماتحت ادارہ لوگوں کے فون ٹیپ کررہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور امپائر کی انگلی پکڑ کر ان کے پیچھے چھپنے والا وزیراعظم اپنی نوکری بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div