Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

این سی اوسی نے کووڈ کی وجہ سے شرح اموات کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)نے کووڈ کی...
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2020 01:45pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)نے کووڈ کی وجہ سے شرح اموات کی تفصیلات جاری کردیں ، پاکستان کورونا کی شرح اموات 2.02فیصد جبکہ عالمی سطح پرشرح 2.33فیصد ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کی جانب سے کووڈ کی وجہ سے شرح اموات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

این سی اوسی کی تفصیلات کے مطابق مُلک بھر میں کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 8024 تک پہنچ چُکی ہے،پاکستان میں کورونا کی شرح اموات 2.02 فیصد جبکہ عالمی سطح پر شرح 2.33 فیصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں میں 71 فیصد مرد جن میں سے 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہے، مرنے والے 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مرنے والوں میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا،ملکی اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 8.53 فیصد پرپہنچ گئی

اسلام آباد:کورونا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)پریشان ہوگیا ،بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 8.53 فیصد پرپہنچ گئی جبکہ ملک بھر کے 5ہزار82مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کا اجلاس ہوا،جس میں ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسز آنے کی شرح 8.53 فیصد تک پہنچ گئی ،مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 21.3 فیصد ہے جن میں میرپور27.75 کے ساتھ سر فہرست اور مظفرآباد میں 23.44 فیصد ہے۔

بریفنگ میں مزیدبتایا گیا کہ سندھ میں 14.04 فیصد ہوگئی جن میں کراچی 17.95اور حیدرآباد میں 18.21 فیصد ہے، بلوچستان میں 11.95 اور اسلام آباد میں 6.62فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں5ہزار82مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا، جن میں پنجاب میں1 ہزار459 ،اسلام آباد 3ہزار205 ، سندھ 206 اور خیبرپختونخوا میں 82 مقامات شامل ہیں ، اس وقت کورونا کے 2 ہزار 46 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div