Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شیخوپورہ میں مسافر بس اور وین میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں کالاخطائی روڈ پر مسافر بس اور ٹویوٹاوین کے درمیان...
شائع 30 نومبر 2020 12:24pm

شیخوپورہ میں کالاخطائی روڈ پر مسافر بس اور ٹویوٹاوین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 کے قریب زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی نارووال روڈ پر مسافر بس اور ٹیوٹا وین میں تصادم کے بعد ٹویوٹا وین میں لگا ایل پی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے بس اور وین میں آگ لگ گئی،جس نے مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ دیا اور 13 مسافر جلس کر جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 15افراد کو ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا ،جن میں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےحادثے میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div