Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

احسن اقبال سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے7دسمبرکی تاریخ مقرر

اسلام آباد: نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء...
شائع 30 نومبر 2020 12:36pm

اسلام آباد: نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر 7 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی، احتساب عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور حاضری لگا ئی جبکہ وزارت منصوبہ بندی کے افسر آصف شیخ اور اسپورٹس بورڈ کے سرفراز رسول بھی پیش ہوئے ۔ احتساب عدالت احسن اقبال سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

جج اصغر علی نے کہاکہ ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کریں تاکہ فردجرم کی تاریخ مقرر رکریں ۔

بعدازاں لیگی رہنماءاحسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ گزشتہ حکومتوں کی چھینک کو نزلہ ثابت کیا جاتا تھا اب موجودہ حکومت اپنے کینسر کو بخارثابت کرنے میں لگی ہوئی،پی ڈی ایم جلسوں سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہیں ہیں، ترقی دینے والے جیل میں اور ملک کو برباد کرنے والے گلشرے اڑاتے پھر رہے ۔

احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں چار ایجنسیوں کی کمیٹی ن لیگ کے عہدیداروں کیخلاف جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div