Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اثاثہ جات ریفرنس: اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی پر فردجرم عائد

کراچی:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں...
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2020 12:50pm

کراچی:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، اہلیہ اور 3بیٹیوں پرفرد جرم عائد کردی،ملزمان کے صحت جرم کے انکار پرعدالت آئندہ سماعت پرگواہاں کوطلب کرلیا ۔

کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایک سال بعد پیپلز پارٹی کے رہنماءآغا سراج درانی اوردیگر پرفرد جرم عائد کردی جبکہ عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ اور 3بیٹیوں پر بھی فرد جرم عائد کی۔

عدالت نے آغا سراج درانی اور دیگر کو فرد جرم پڑھ کے سنائی، کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

ملزمان کی جانب سے صحت جرم کے انکار پرعدالت نےآئندہ سماعت پرگواہاں کوطلب کرلیا۔

یاد رہے کہ آغا سراج درانی اوردیگرکیخلاف آمدنی سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس زیرسماعت تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div