Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے قتل کیس میں قید کاٹنے والے ملزم کو 14سال بعد بری کردیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کیس میں قید کاٹنے والے...
شائع 30 نومبر 2020 01:41pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کیس میں قید کاٹنے والے ملزم خادم حسین کو 14سال بعد ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے قتل کے مقدمے کی سماعت کی۔

وکیل اکرم گوندل نے مؤقف اپنایا کہ مؤکل کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا، گرفتاری کے بعد شواہد بنائے گئے۔

سپریم کورٹ نے ٹھوس شواہد نہ ہونے پر قتل کے مقدمے میں قید کاٹنے والے ملزم خادم حسین کو بری کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزم پر 10 سالہ بچے کو راولپنڈی سے اغواء کر کے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو تینوں جرائم میں 3مرتبہ سزائے موت سنائی تھی، شریعت کورٹ نے بھی ملزم کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div