Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ڈی ایم جلسہ جاری ، اپوزیشن کا بھرپور پاور شو

پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان میں ہورہا ہے اور پی ڈی ایم میں شامل...
شائع 30 نومبر 2020 06:09pm

پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان میں ہورہا ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ملتان کی عوام نےآج تخت بھی اڑادیئےاورتاج بھی گرادیئے۔

اخترمینگل کا کہنا تھا کہ حکومت نےجلسہ روکنےکی ہرممکن کوشش کی، رکاوٹوں کی وجہ سےملتان کےگلی کوچوں میں جلسہ ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں گالیاں دینےکی تربیت نہیں دی گئی، ہمیں گالی دی گئی توجواب گالی سےنہیں چانٹےسےدیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں اوربہن کی عزت نہ کرنےوالوں کی حکمرانی کاحق نہیں، ملک میں اب حکمرانی صرف ووٹ کی ہوگی، ہم ووٹ کی عزت کیلئےجدوجہدکررہےہیں،آوازکودبایاجارہاہے

اس سے قبل پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ رکاوٹوں کےباوجودعظیم الشان جلسہ ہورہاہے، حکومت نےجلسےکیلئےبجلی کاانتظام نہیں ہونےدیا، اندھیرا ہونےسےقبل جلسہ ختم کردیاجائےگا۔

یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ یہ کہتےتھےکنٹینربھی دینگےاور کھانا بھی، یہ توہمیں جلسہ ہی نہیں کرنےدےرہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div