اسٹیل ملزملازمین کی برطرفی ظلم قرار، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسٹیل ملز میں...
شائع 30 نومبر 2020 10:59pm

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسٹیل ملز میں ہزاروں ملازمین کی جبری برطرفی کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عالمی ساہوکاری ایجنڈے پر کر فرما ہے۔

ادارہ نور حق کراچی میں اسٹیل ملز کے محنت کشوں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پپلز پارٹی اور ن لیگ نے اسٹیل ملز کو ایک ایجنڈے کے تحت تباہ کیا ہے پی ٹی ائی حکومت نے بھی اپنا وعدہ پورا کرنے کی بجائے ملازمین کو فارغ کیا جارہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کو فائدہ پہنچانے کے لئے اسٹیل ملز کو بند نہیں ہونے دینگے انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور نمائندہ یونین کی قانونی مدد کرینگے۔

محنت کشوں کی نمائندہ یونین پاسلو کے صدر عاصم بھٹی کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز ملازمین سے کیے جانے والے وعدے وزیراعظم اور وفاقی وزیر اسد عمر بھول گئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ نکالے جانے والے ملازمین کو بحال کیا جائے۔