Aaj TV News

BR100 4,910 Increased By ▲ 27 (0.55%)
BR30 25,363 Increased By ▲ 243 (0.97%)
KSE100 46,287 Increased By ▲ 200 (0.43%)
KSE30 19,259 Increased By ▲ 93 (0.49%)

لاہور: گلوکار علی ظفر کی جانب سے ہرجانہ کیس میں میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر نے اپنے بیان میں معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کو بدیانت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوٸی تو علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پر جرح کی۔ عفت عمرسے جب خلیل الرحمان قمر کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا وہی خلیل الرحمان قمر جو خواتین سے متعلق بری زبان استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میشا شفیع اور ان کے شوہر پر گلوکار فرہاد ہمایوں نے چوری کا جو مقدمہ درج کروایا وہ بھی جھوٹا لگتا ہے۔ عفت نے کہا کہ ڈرامے میں راحت کاظمی نامی شخص کو ٹھرک مٹانے کیلئے بار بار گلے لگانے والی بات مذاق میں بولی تھی۔

بعدازاں سماعت کے دوران بیان ریکارڈ کراتے ہوئے عفت عمر نے طبیعت خراب ہونے پر عدالت سے کچھ دیر کارروائی روکنے کی استدعا کی۔ جس پر سماعت میں کچھ دیر وقفہ کیا گیا۔

سماعت کے بعد علی ظفر کے وکیل ہشام یوسف کا کہنا تھا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر کیس کو لٹکا رہی ہیں۔ وہ بہانہ بناتی ہیں کہ پاکستان سے باہر ہیں جبکہ وہ ملک میں آکر پروگرام ریکارڈ کرواتی ہیں مگر عدالت نہیں آتیں۔

عفت عمر کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر کمپین سے انہیں لگا میشا شفیع سچی ہے ان کا علی ظفر سے کوئی جھگڑا نہیں۔