Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
30 Shawwal 1445  

خلیل الرحمان قمر بدیانت قرار

گلوکارعلی ظفر کی جانب سے ہرجانہ کیس میں میشا شفیع کی گواہ...
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2020 09:13pm

گلوکارعلی ظفر کی جانب سے ہرجانہ کیس میں میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر نے اپنے بیان میں معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کو بدیانت قرار دے دیا۔

سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پر جرح کی۔

عفت عمرسے جب خلیل الرحمان قمر کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا وہی خلیل الرحمان قمر جو خواتین سے متعلق بری زبان استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میشا شفیع اور ان کے شوہر پر گلوکار فرہاد ہمایوں نے چوری کا جو مقدمہ درج کروایا وہ بھی جھوٹا لگتا ہے۔

سماعت کے دوران عفت عمر نے طبیعت خراب ہونے پر عدالت سے کچھ دیر کارروائی روکنے کی استدعا کی۔ جس پر سماعت میں کچھ دیر وقفہ کیا گیا۔

سماعت کےبعد علی ظفر کے وکیل ہشام یوسف کا کہنا تھا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر کیس کو لٹکا رہی ہیں۔ وہ بہانہ بناتی ہیں کہ پاکستان سے باہر ہیں جبکہ وہ ملک میں آکر پروگرام ریکارڈ کرواتی ہیں مگر عدالت نہیں آتیں۔

عفت عمر کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر کمپین سے انہیں لگا میشاشفیع سچی ہے۔ان کا علی ظفر سے کوئی جھگڑا نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div