Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کے دورے پر آئے 'ارطغرل غازی' واپس ترکی لوٹ گئے

پاکستان کے دورے پر آئے ارطغرل غازی واپس ترکی لوٹ گئے۔ اپنے دورے...
شائع 12 دسمبر 2020 10:27pm

پاکستان کے دورے پر آئے ارطغرل غازی واپس ترکی لوٹ گئے۔ اپنے دورے کے دوران مہمان اداکار انگین التان نے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کروڑوں پاکستانیوں کے دل بھی جیت لئے۔ جاتے جاتے پھر پاکستان آنے کا وعدہ بھی کرگئے۔

پاکستان کی مہمان نوازی ارطغرل غازی کو بھا گئی۔ انگین التان نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ ترک اداکار 2 روز کیلئے نجی دورے پر پاکستان آئے اور لاہور میں قیام کیا۔ انگین التان نے پاک وطن کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔

اپنے دورے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا جبکہ مزار اقبالؒ پر حاضری بھی دی۔

انگین التان المعروف ارطغرل غازی کا کہنا تھا کہ پاکستانی اتنی محبت کرتے ہیں اندازپ نہ نہیں تھا۔ یہ میرا پہلا دورہ ہے مگر آخری نہیں۔

ترک اداکار نے پاکستان میں بہت سے معاہدے بھی کئے اور پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی اظہار کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div