Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

میشا شفیع اور عفت عمر سمیت دیگر قصوروار قرار

لاہور: ایف آئی اے نے معروف گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم...
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2020 06:43pm

لاہور: ایف آئی اے نے معروف گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے مقدمہ کا چالان پراسیکیوشن کے پاس جمع کروا دیا، ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت دیگر کو قصور وار قرار دے دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے دائر چالان میں گلوکارہ میشا شفیع اور ادکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو قصور وار ٹہرا دیا گیا۔ چالان میں آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کئے، ملزمان اپنے الزامات کے حق میں کوئی شواہد پیش نہ کرسکے۔

علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر کاروائیوں سے متعلق درخواست دائر کی۔ انہوں نے فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل سائٹس پر اپنے خلاف ہونے والی کمپین سے متعلق درخواست دی۔

گلوکار نے درخواست کے ساتھ ٹوئٹر اکاؤنٹس اور میسجز بھی پیش کئے۔ پراسکیوشن کی 2 رکنی ٹیم سائبر کرائم چالان کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ پراسکیوشن کمیٹی جائزہ لینے کے بعد چالان کو عدالت میں جمع کروائے گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div