Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

100 کروڑ ہرجانہ کیس، اداکارہ عفت عمر جرح کیلئے دوبارہ طلب

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے سو کروڑ ...
شائع 19 دسمبر 2020 07:10pm

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے سو کروڑ ہرجانہ کیس میں اداکارہ عفت عمر کو جرح کیلئے دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے کیس کی سماعت کی۔ اداکارہ عفت عمر گواہی کیلئے عدالت میں پیش ہوٸیں۔ علی ظفر کے وکیل نے ان سے پوچھا کہ جنسی ہراسگی کا سن کر انہوں نے یقین کیوں کیا، عفت عمر نے جواب دیا کہ پہلے بھی علی ظفر کے متعلق سنا تھا لہذا یقین کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ میشا شفیع نے جنسی ہراسگی کے متعلق اپنی والدہ کو خود بتایا۔ سماعت کے دوران ایک خاتون سوشل ورکر اور میشا شفیع کے وکیل کا گواہ کو بار بار لقمہ دینے پر دونوں وکلاء میں تلخ کلامی بھی ہوٸی۔

عفت عمر کے بیان پر جرح جاری تھی کہ عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوٸے اُنہیں دوبارہ طلب کرلیا۔

عدالت نے علی ظفر کے وکیل کو بھی جرح مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ علی ظفر نے جنسی حراسگی کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوای داٸر کر رکھا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div