Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 63اموات ،1,776 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2020 02:49pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 63افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9،992ہوگئی جبکہ مزید1,776 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد475,085ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,776 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ75ہزار085ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد2لاکھ12 ہزار 093ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ36ہزار 669افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں57ہزار746،اسلام آباد میں37ہزار390،بلوچستان میں18ہزار099 ،گلگت بلتستان میں4853اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8235کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید63مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد9992 ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3502افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 3959،خیبرپختونخوا میں 1617،اسلام آباد میں412،بلوچستان میں182اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث219 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ39ہزار599 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,259مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,602افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ25ہزار494مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران30ہزار666کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1776افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 66لاکھ19ہزار983افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

پاکستان

new cases

report

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div