Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نیو ایئر پر سیکورٹی اور ٹریفک اقدامات کا جائزہ

کمشنر کراچی نے نیو ائیر کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک کے اقدامات...
شائع 29 دسمبر 2020 07:52pm

کمشنر کراچی نے نیو ائیر کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس لیا ہے۔

کمشنر کراچی نوید شیخ نے کہا ہے متوقع رش کے پیش نظر ریسٹورینٹس اور تجارتی مراکز پانچ بجے بند کر دیے جائیں گے، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کی صورت کارروائی کی جائے گی

سال نو کے حوالے سے سیکورٹی اور ٹریفک کے اقدامات کے سے متعلق اجلاس ہوا ہے اجلاس میں میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کمشنر کراچی نوید شیخ نے کہا ہے کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر اقدمات کئے جائیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تفریحی اور پبلک مقامات، ساحل سمندر اور اہم شاہراہوں پر سیکورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

اجلاس میں کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ خلاف ورزی کی صورت کارروائی کی جائے گی، اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے لئے دفعہ 144 نافذ ہوگی، متوقع رش کے پیش نظر ریسٹورانٹس اور تجارتی مراکز پانچ بجے بند کر دیے جائیں گے، ساحل سمند پر متوقع ٹریفک دباﺅ کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا جائے گا، ڈی آئی جی ٹریفک ٹریفک پلان بنائیں گے اور عملدرآمد کے لئے خصوصی عملہ متعین کریں گے،

اجلاس میں کمشنر کراچی نے مزید کہا ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور رینجرز کے ساتھ رابطہ و تعاون کریں، کمشنر نوید شیخ نے شہریوں سے نئے سال کی خوشیوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

new year

Section 144

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div