Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'عمران خان نے معاشی ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کیا'

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2020عالمی سطح پر مشکل...
شائع 31 دسمبر 2020 06:15pm

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2020عالمی سطح پر مشکل سال رہا،عمران خان نے جرات مندانہ فیصلوں سےمعاشی بہتری اور ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کر دیا ہے،جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہو گی، حکومت کو گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وباء نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اور معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس چیلنج سے احسن انداز میں نبردآزما ہوا، سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کوعالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا، حذب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2020 میں اپوزیشن کو انکے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے" ناک آﺅٹ" کردیا، اتنی اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کے فیصلےکے بعد خود ہی پی ڈی ایم کے تحلیل کا اعلان کر دیا جاتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفی دیئے، تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے، استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12بجے ختم ہونے جارہی ہے۔

PDM

pm imran khan

shibli faraz

PDM resignations

coronavirus pandemic

Information Minister

pakistan ecomony

Smart lockdown

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div