Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان کے سیاستدان ذہنی طور پر جاگیدار اور وڈیرے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی :پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا...
شائع 03 جنوری 2021 01:19pm

کراچی :پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاستدان ذہنی طور پر جاگیدار اور وڈیرے ہیں، جو اختیارات کی منتقلی نہیں چاہتے، بلدیاتی نمائندوں کو ہمیشہ اختیارات آمروں نے دیئے ہیں،تحریک انصاف نے بھی56 ہزار کونسلر نکال باہر کئے، عمران خان نے جہاں اتنے یو ٹرین لیے ہیں مردم شماری کو کالعدم قرار دے کر ایک یو ٹرن اور صحیح۔

پاکستان ہاوس میں نیوز کانفرنس کےدوران پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی صوبہ کی کل آباد کا نصف سے زائد ہے لیکن ریاست گنتی کرنے میں خوف کا شکار ہے،ہمیں صحیح گنو گے تو ہم پاکستان کو اکنامک پاور بنائیں گے، صحیح گنوگے تو ہم ملک کو نئے حکمران دیں گے، پریس کلب پر کھڑے ہوکر آواز لگائیں گے، سندھ حکومت کو بھی بتادینا چاہتےہیں کہ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیئے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ مردم شماری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے تام جماعتیں اس ناانصافی پر آواز بلند کررہی ہیں میں شہر کے 4 سال مئیررہا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ کراچی کی آبادی کتنی ہے،اس وقت کوئی ایسی آفت نہیں آئی ہوئی کہ پی ٹی آئی ایک متنازع مردم شماری کی بات کرے، پہلے مردم شمارہ لا آڈٹ اور پھر ان نمبرز کو کاؤنٹ کروانا چاہتے ہیں، وسائل کی تقسیم کا انحصار درست مردم شماری پر ہے، تمام ترقیاتی منصوبے اس پر انحصار کرتے ہیں۔

سربراہ پی ایس پی نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں، نہیں لگتا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی رکھتی ہے،ایم کیو ایم کا میئرکرپشن کرکے گھوم رہا ہے، عمران خان انہیں نیب کا ایک خط نہیں بھیج سکتے، ایم کیو ایم مردم شماری پر صرف واویلا مچاتی ہے اور اپنے لیڈروں کی ڈرائی کلینگ میں لگی ہوئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے 10 جنوری بروز اتوار مردم شمار کے معاملے پر پاکستان ہاوس سے کرچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ۔

karachi

PSP

mustafa kamal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div