Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

برطانیہ سے آئے 2پاکستانیوں میں کوروناوائرس کی نئی قسم کی تصدیق

اسلام آباد:نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ نے برطانیہ سے آئے 2پاکستانیوں...
شائع 04 جنوری 2021 11:31am

اسلام آباد:نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ نے برطانیہ سے آئے 2پاکستانیوں میں کوروناوائرس کی نئی قسم کی تصدیق کردی۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی ، جو کوڈ وائرس کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، سارس کوڈ ٹو پاکستان کے علاوہ 31 ممالک میں نشاندہی ہوئی ہے ۔

نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ نے 2پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم B.1.1.7 کی تصدیق کی ہے ،دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے ۔

کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کی خبروں کے بعد این آئی ایچ نے تحقیق کی ، نئی قسم میں وباء کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد بھی ظاہرنہیں ہوتے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے آنے والوں کیلئے نئے وائرس کا ٹیسٹ کروانا لازم ہے۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

United Kingdom

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div