Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سندھ کابینہ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ 2020منظور کرلیا

کراچی :سندھ کابینہ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ 2020منظور کرلیا،نئے مجوزہ...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 03:48pm

کراچی :سندھ کابینہ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ 2020منظور کرلیا،نئے مجوزہ قانون کے تحت سکسیشن سرٹیفکیٹ کلئےد عدالت کے بجائے براہ راست نادرا کو درخواست دی جاسکے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء،چیف سیکریٹری اورمتعلقہ افسران شریک ہوئے۔

صوبائی کابینہ نے متفقہ طور پر سکسیشن سرٹیفکیٹ بل 2020منظور کر لیا، جس کے تحت انتقال کرنے والے شخص کے ورثاء اب عدالت جانے کے بجائے براہ راست جانے نادرا جاسکیں گے،بل اسمبلی میں متعارف کروانے کے بعد کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

کابینہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی، جو حکومت کے پاس موجود گاڑیوں کا جائزہ لے گی۔

گاڑیوں کی الاٹمنٹ پالیسی بنانے کیلئے کمیٹی میں صوبائی وزراءمکیش کمارچاولہ،میرشبیر بجارانی اور سہیل انور سیال شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ جو گاڑیاں تھوڑی مرمت سے استعمال ہوسکتی ہیں وہ افسران کو الاٹ کی جائیں۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

sindh cabinet

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div