Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب میں شدید دھندکا راج، موٹروے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک بند

لاہور:پنجاب کی مختلف قومی شاہراہوں پرشدید دھند کا راج ہے،موٹروے...
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2021 11:31am

لاہور:پنجاب کی مختلف قومی شاہراہوں پرشدید دھند کا راج ہے،موٹروے ایم 3لاہور سےعبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کردیاگیا۔

موٹروےایم 4پنڈی بھٹیاں سےگوجرہ جبکہ گوجرہ سے شورکوٹ شدید دھند کی وجہ سےبند ہے۔

قومی شاہراہ پر پتوکی،رینالہ خورد،اوکاڑہ ،اقبال نگر،میاں چنوں،خانیوال اور ملتان میں شدید دھند ہے،قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 10میٹر ہے۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہےکہ شہری غیرضروری سفرسے گریز کریں،ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سردی،درجہ حرارت3ڈگری ریکارڈ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج برقرار ہے، درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے پر متعدد شاہراہیں بند کرنا پڑیں۔

گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں دھند کی لپیٹ میں ہیں ،ٹھنڈک سے درجہ حرارت بھی کم ہو رہا ہے۔

دھند کے بادلوں نے تو اب گنجان آباد علاقوں کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے،مختلف علاقوں میں حد نگاہ 10اور 50میٹر تک پہنچ گئی۔

موٹر وے ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو کو انتہائی کم حد نگاہ کے باعث بند کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

lahore

punjab

fog

moterway

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div