Aaj TV News

BR100 4,926 Increased By ▲ 52 (1.07%)
BR30 25,442 Increased By ▲ 206 (0.82%)
KSE100 45,726 Increased By ▲ 364 (0.8%)
KSE30 19,085 Increased By ▲ 201 (1.06%)

امریکی شہر لاس ویگاس میں سجے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی میلے میں بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس فیس ماسک متعارف کرا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیناٹون برطانوی کمپنی کے این 95 ماسک کے اندر فون پر بات کرنے کے لیے بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ موجود ہے۔

ماسک میں ایک مائیک اور 2 ایئربڈز موجود ہیں جو ایئرلوپس کے ساتھ منسلک ہیں جب کہ ماسک میں والیوم کنٹرول، پلے اور پاز کے بٹنز بھی موجود ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق ماسک میں نصب بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ بارہ گھنٹے تک کام کر سکتا ہے، جس کے بعد ماسک کو چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ماسک کی قیمت آٹھ ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔