Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹماٹر کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ

سندھ حکومت نے ملک میں ٹماٹر کی درآمد پر پابندی اور پیاز کی برآمد...
شائع 14 جنوری 2021 10:11pm

سندھ حکومت نے ملک میں ٹماٹر کی درآمد پر پابندی اور پیاز کی برآمد کی اجازت کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دی۔

خط کے متن کے مطابق سندھ میں اس سال پیاز اور ٹماٹر کی اچھی پیداوار متوقع ہے لہٰذا ٹماٹر کی درآمد پر پابندی کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت تجارت اور وزارت فوڈ سیکیورٹی پیاز ایکسپورٹ کی اجازت بھی دے۔

صوبہ سندھ پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے۔

خط کے مطابق ٹماٹر کی درآمد اور پیاز کی برآمد نہ ہونے سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ وفاق کی ناقص پالیسی سے مقامی کسانوں کو فصل کی لاگت بھی نہیں مل رہی۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں اس وقت ٹماٹر کم سے کم 80 روپے اور پیاز 40 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

sindh govt

sindh minister