Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اپوزیشن جماعتوں کا سینیٹ انتخابات سے قبل مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات سے قبل مستعفی نہ...
شائع 18 جنوری 2021 03:40pm

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات سے قبل مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن انتخابات میں متفقہ امیدوارلانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

جےیو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کی اسلام آباد میں بڑی ‏بیٹھک لگی،جس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف و دیگر شریک ہوئے تاہم بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس میں فروری میں ہونے والے مظاہروں، لانگ مارچ اوراسمبلیوں سے استعفوں ‏کےمعاملےپربھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مریم نوازنےخصوصی دعوت ‏پرشرکت کی اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک کو‏سست سمجھنے والےناکام ہوں گے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بلاول بھٹوکی عدم شرکت پربولیں وہ اسٹیئرنگ ‏کمیٹی کے رکن نہیں۔‎ ‎

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کیلئے ابتدائی چارٹرآف ڈیمانڈ تیارکیا گیا ہے جس میں الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس پہلے کرنے اور عام انتخابات کی مبینہ دھاندلی کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سینٹ انتخابات سے قبل مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینٹ انتخابات لڑنے پر متفق ہیں اور متفقہ امیدوارلانے کیلئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا ۔

Maryam Nawz

PDM

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

steering committee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div