Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

الیکشن کمیشن کےباہرپی ڈی ایم کااحتجاج ، 1800 پولیس اہلکارتعینات

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )آج الیکشن کمیشن...
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2021 11:03am

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کررہی ہے،اس سلسلے میں 1800پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے جبکہ 200 سے زائد رینجرز اہلکاربھی موجود ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پاورشو وہ بھی اسلام آباد کے ریڈ زون میں ہونے جارہا ہے،پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس جلد نمٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ تمام جماعتوں کے کارکن ریلی کی شکل میں پہنچیں گے۔

الیکشن کمیشن کے باہرہونے والےاحتجاجی مظاہرہ کیلئے صبح ہی سیکیورٹی اہلکارتعینات کردیئے گئے۔

خاردارتاریں بچھائیں گئیں ، پولیس کے 5 ایس پی اور10 ڈی ایس پیزسمت 1800 اہلکار فرائز سرانجام دے رہے ہیں ، رینجرز کے 200سے زائد اہلکاروں کوبھی تعینات کیا گیا۔

الیکشن کمیشن جانے والے راستوں سری نگرہائے وے ،راول چوک ، کشمیر چوک اورسرینا چوک پرخیرمقدمی بینرآویزاں کئے گئے جبکہ شرکاء کیلئے کنونشن سینٹرمیں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کےقافلے اورریلیاں کشمیر چوک پر اکھٹی ہوں گی ،قیادت کے ساتھ الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کا احتجاج،الیکشن کمیشن کاآدھےسے زائد عملہ غیرحاضر

پی ڈی ایم کے احتجاج کے باعث چیف الیکشن کمشنر سیکرٹری اورممبران اپنے اپنے دفاتر میں تاہم دیگر ملازمین کی بڑی تعداد غیرحاضر ہوگئی۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے الیکشن کمیشن کے باہراحتجاجی کےباعث الیکشن کمیشن کاآدھےسے زائد عملہ غیرحاضر ہوگیا ۔

گزشتہ دن الیکشن کمیشن کے عملے کوصبح 8 بجے الیکسن کمیشن پہنچنےکی ہدایت کی گئی تھی عملے کوکہا گہا تھا کہ گاڑیاں اور موٹر بائیک کے بغیر آفس آنا ہے ،گاڑیاں اور موٹر سائیکل نہ لانے کی صورت میں آدھے سے زائد عملہ نے چھٹی کرلی۔

PDM

اسلام آباد

election commion

protest

security high alert

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div