Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بیلہ کے قریب مسافر کوچ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی،8افراد جاں بحق

کوئٹہ :بلوچستان کے شہر بیلہ کےقریب تیز رفتار مسافر کوچ چیک پوسٹ...
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2021 11:51am

کوئٹہ :بیلا کے قریب کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ بے قابو ہوکر لیویز چیک پوسٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 2لیویز اہلکاروں سمیت 8افرد جاں بحق اور 22 مسافر زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بلوچستان کے شہر بیلہ کے قریب پیش آیا،جہاں کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نمی لیویز چیک پوسٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

چیک پوسٹ میں موجود 2اہلکار محمد اسلم اور محمد یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ کوچ میں سوار 6 مسافر بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق مسافروں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔

حادثے میں 22مسافر زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ۔

زخمیوں میں 7کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان

quetta

bus

Accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div