Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تارا محمود کی والد کے ساتھ تصویر وائرل،شہرت میں زبردست اضافہ

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود کا شوبز انڈسٹری میں اپنا...
شائع 26 جنوری 2021 09:25am

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود کا شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک مقام ہے، لیکن وزیرتعلیم شفقت محمود کی بیٹی کے تعارف سے ان کو مزید شہرت حاصل ہوگئی ہے۔

گلوکارہ تارا محمود نے 2004 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور "میرے نام"، "تجھے پتا تو چلے" اور "آئے نا" جیسے گانے گائے جو اس وقت مقبول بھی ہوئے۔

تارا محمود نے 2012 میں "سیڈلنگز" اور 2013 میں ریلیز ہونے والی "گُڈ مارننگ کراچی" میں بھی اداکاری کی تھی۔

تارا محمود نے مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری کی جن میں "محبت صبح کا ستارہ ہے"، "دیارِ دل" اور "جیکسن ہائٹس" شامل ہیں۔

انہوں نے ڈرامہ "سنو چندا" اور اس کے سیکول "سنو چندا 2" میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ وہ "دیوار شب" اور "رازِ الفت" جیسے مقبول ڈراموں کا بھی حصہ بنیں۔

آج کل تارا محمود ڈراما سیریل "ڈنک" میں مسز انجم نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، خیال رہے کہ ٰیہ ڈرامہ موضوع بحث بھی بنا ہوا ہے۔

تارا محمود کی اداکاری سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن مداحوں کی اکثریت کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کا تعلق پاکستان کی کس معروف شخصیت سے ہے۔

لیکن سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر سے یہ راز افشا ہوچکا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی ہیں۔

یاد رہے کہ وائرل ہونے والی یہ تصویر اصل میں تارا محمود کی جانب سے والد کی سالگرہ پر پوسٹ کی گئی تھی۔ یہ تصویر تارا محمود نے 19 فروری 2020 کو وزیر تعلیم شفقت محمود کی سالگرہ پر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی انہیں جنم دن کی مبارکباد بھی دی تھی۔

Shafqat Mahmood

Pakistani Actress

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div