Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

احتساب عدالت کا خواجہ آصف کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

لاہور:احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءخواجہ آصف کو جیل میں...
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2021 03:41pm

لاہور:احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءخواجہ آصف کو جیل میں ذاتی معالج سے چیک اپ،گھر کا کھانا اور روم ہیٹر فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہورکی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے لیگی رہنماء خواجہ آصف کی جیل میں بی کلاس سہولیات لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جیل حکام نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دیا، جس میں بتایا گیا کہ خواجہ آصف کو قانون کے مطابق سہولیات مہیا کی گئیں ہیں، انہیں علیحدہ جیل سیل میں رکھا گیا ہے، کمرے میں ٹی وی،اخبار،ٹیبل اور میٹریس فراہم کردیا گیا ہے جبکہ ہیٹر اور گھر کا کھانا عدالتی حکم سے مشروط ہوگا۔

عدالت نے خواجہ آصف کو ذاتی معالج سے چیک اپ کروانے روم ہیٹر اور گھر کا کھانے دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

خواجہ آصف کی جیل میں بی کلاس سہولیات لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور:احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء خواجہ آصف کی جیل میں بی کلاس سہولیات لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے لیگی رہنما ءخواجہ آصف کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

جیل حکام نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروادیا،جواب میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کو قانون کے مطابق سہولیات مہیا کی گئیں ہیں تاہم خواجہ آصف کو علیحدہ جیل سیل میں رکھا گیا ہے اور ان کے روم میں ٹی وی،اخبار،ٹیبل اور میٹریس بھی فراہم کردیا گیا ہےجبکہ ہیٹر اور گھر کا کھانا عدالتی حکم سے مشروط ہوگا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے لیگی رہنماء خواجہ آصف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

accountability court

lahore

Khuwaja Asif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div