Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کا نکاح ہوگیا

کراچی: بلاول ہاؤس میں خوشیوں کا سماں سابق وزیراعظم شہید محترمہ...
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2021 06:59pm

کراچی: بلاول ہاؤس میں خوشیوں کا سماں سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا محمود چوہدری سے نکاح ہوگیا۔ تقریب میں خاندان کے افراد، بختاور کی سہیلیاں اور دیگر شخصیات موجود ہیں۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی نئی زندگی کا آغاز، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کی دلہن بن گئیں۔ مولانا غلام محمد سوہو نے بختاور بھٹو زرداری کا نکاح پڑھایا۔

نکاح بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا، تقریب میں خاندان کے قریبی افراد، دلہن کی سہیلیاں اور ملک کی اہم سیاسی، سماجی، فوجی اور سول شخصیات شریک ہیں۔

آصف زردری کے قریبی دوست کی جانب سے بختاور کو تھر کی دلہنوں کے لئے بنائے جانے والے روایتی لباس تحائف دئیے گئے ہیں۔ مختلف ڈیزائن اور رنگوں کی شالیں اور دیگر ڈریسز کا بھی تحفہ دیا گیا۔

لاہور میں بھی بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں الگ تقریب کا انعقاد ہوگا جبکہ اسلام آباد میں بھی بختاور بھٹو کی شادی کی خوشی میں تقریب ہو گی۔

30 جنوری کو بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں استقبالیہ دیا جائے گا، جس میں پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور دیرینہ دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو شادی کی تقریب میں دعوت نہیں دی گئی جبکہ مریم نواز دعوت ملنے کے باوجود تقریب میں شریک نہ ہوئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div