Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

"بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا لمحہ ہے"

کراچی: بلاول ہاؤس میں خوشیوں کا سماں سابق وزیراعظم شہید محترمہ...
شائع 29 جنوری 2021 11:24pm

کراچی: بلاول ہاؤس میں خوشیوں کا سماں سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا محمود چوہدری سے نکاح ہوگیا۔ تقریب میں خاندان کے افراد، بختاور کی سہیلیوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی نئی زندگی کا آغاز، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کی دلہن بن گئیں۔ مولانا غلام محمد سوہو نے بختاور بھٹو زرداری کا نکاح پڑھایا۔

نکاح بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا، تقریب میں خاندان کے قریبی افراد، دلہن کی سہیلیاں اور ملک کی اہم سیاسی، سماجی، فوجی اور سول شخصیات شریک ہوئیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو زرداری کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنی بہن کے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا لمحہ ہے۔

انہوں نے اپنی بہن بختاور اور بہنوئی محمود چوہدری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div