Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک بھرمیں کل سےتعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی

اسلام آباد:ملک بھر میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو...
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2021 01:08pm

اسلام آباد:ملک بھر میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی،ا سکول جانے پر بچے خوش ہیں ، بیگز، یونیفارم، شوز، کتابین اور کاپیوں کی خریداری جاری ہے، والدین بھی سکھ کا سانس تو لے رہے ہیں مگر چیزیں مہنگی ہونے پر افسردہ بھی ہیں ۔

موجیں ختم،پڑھائی شروع،اب ہوگا صرف کام، کام اور کام، کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر 8ویں سے 12 ویں تک کی کلاسز پہلے سے ہی جاری ہے جبکہ دیگر کلاسز بھی اب شروع ہونے جا رہی ہیں۔

بچوں کے اسکول جانے کا وقت آتے ہی والدین خریداری میں مگن ہیں، کوئی بیگز ، یونیفارم تو کوئی کاپیاں اور کتابیں لے رہا ہے، والدین تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر خوش ہیں۔

بچوں نے بھی پوری تیاری کر لی مگر کوئی اسکول جانے پر خوش تو کوئی غمگین ہے، دکاندار چیزیں مہنگی ہونے پر کاروبار نہ ہونے کا رونہ رو رہے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبا ءو طالبات کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

schools reopen

تعلیم

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div