Aaj TV News

BR100 5,205 Decreased By ▼ -24 (-0.45%)
BR30 26,756 Decreased By ▼ -198 (-0.74%)
KSE100 47,793 Decreased By ▼ -80 (-0.17%)
KSE30 19,161 Decreased By ▼ -32 (-0.17%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,000,034 1,425
DEATHS 22,939 11
Sindh 362,182 Cases
Punjab 351,707 Cases
Balochistan 29,357 Cases
Islamabad 85,230 Cases
KP 141,359 Cases

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنا فیشن برانڈ "نساء حسین" لانچ کر دیا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے حال ہی میں منعقد ہونے والے برائیڈل کوٹیور ویک 2021 میں اپنا برانڈ لانچ کیا جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ کے برانڈ "نساء حسین" کی شوز ٹاپر اداکارہ حریم فاروقی اور ریشم تھیں جنہوں نے ان کی کلیکشن کا خوبصورت عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔

نساء حسین کی کریٹو ڈائریکٹر حبا فواد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں ایک قابل ذکر مقام حاصل کیا ہے اور دنیا بھر میں ہمارے عروسی جوڑوں کو بہترین لباس میں شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب جب وفاقی وزیر فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ وہ کب اپنی مینز ویئر لائن لانچ کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ سیاست ہے لہٰذا ہمیں جلد کسی سے توقع نہیں کرنی چاہیے۔