Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

چین سے درآمد کاروں میں 1 ارب سے زائد کی ہیرا پھیری کا انکشاف

چین سے پاکستان لائی گئی کاروں میں انڈر انوائسنگ میگا اسکینڈل کا...
شائع 15 فروری 2021 08:30am

چین سے پاکستان لائی گئی کاروں میں انڈر انوائسنگ میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

معروف انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایم جی کیپیٹل نامی کمپنی کے خلاف درآمد شدہ کاروں میں 1 ارب روپے سے زائد کی ہیرا پھیری کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے شنگھائی چائنا سے متعلق بھی انکوائری شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ چین سے کاریں امپورٹ کرنے والی ایم جی کیپیٹل جاوید آفریدی کی ملکیت ہے، اس کمپنی نے ایم جی ایچ ایس ماڈل کی ایک کار کی قیمت 11 ہزار 632 ڈالر ظاہر کی، جب کہ دنیا کے دوسرے ملکوں میں یہی کار 27 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔

انڈر انوائسنگ اسکینڈل پر وزارتوں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے، ایف بی آر کو درآمد کی گئی 400 کاروں کی انڈر انوائسنگ کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ کمپنی نے 400 کاروں پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی، جس پر چین سے کاروں کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکس چوری کی انکوائری ہو رہی ہے۔

ایم جی کیپٹل پر خورد برد کا الزام سامنے آنے پر معروف بزنس مین جاوید آفریدی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے کہا کہ ایک عرصہ تک پاکستان کی آٹو مارکیٹ کے کسٹمرز کا یہاں مخصوص کاروباری سامراج اور استحصالی طبقہ انتہائی زیادہ قیمتوں کے ساتھ نہایت ہی پست درجے اور بوسیدہ ماڈلز کے گاڑیوں کے ساتھ استحصال کر رہی تھی، اس استحصالی مارکیٹ میں عوام کو خریدی گئی گاڑیوں کے محض حصول کے لیے اربوں روپے مارکیٹ مافیا کے نذر کرنے پڑتے، عوام کی مشکلات کا مداوا کرنے اور ان کو آسان قیمتوں پر نہایت اعلیٰ معیار کی گاڑیوں کی فراہمی کے لیے مارکیٹ میں ایک نئے کردار نے قدم رکھا۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ آٹو مارکیٹ کے اس خوبصورت انقلاب کا مقابلہ کرنے کی بجائے مخالفین نے افواہوں اور اخلاق سے گری ہوئی الزامات کا سہارا لینا مناسب سمجھا، کیونکہ میدان میں مقابلہ کرنے کے لئے نہ تو ان کے پاس معیار تھا نہ صلاحیت، مگر ہم پاکستان کے آٹو انڈسٹری میں مقابلے اور دیانتدارانہ مقابلے کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں اگرچہ یہ سوچ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے ناپید ہے مگر ہم اس سوچ کے ساتھ مارکیٹ کے کردار ،معاملات ،عوام کے ساتھ برتاو میں انقلاب لانا چا ہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیں ایمانداری اور مقابلے کے جذبے سے لیس ہوکر ہم اس مارکیٹ کو کوالٹی کا نشان، عوام کی بہتر خدمت کے لئے مثال اور آسان قیمتوں پر بہترین گاڑیوں کی فراہمی کے لئے ایک جانا پہچانا نام بنا دیں۔

corruption

FBR

Javed Afridi

Electric Cars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div