Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ساجد سدپارہ نے اپنے والد علی سدپارہ کے انتقال کی تصدیق کردی

اسکردو: ساجد سدپارہ نے اپنے والد علی سدپارہ کے انتقال کی تصدیق...
اپ ڈیٹ 18 فروری 2021 05:56pm

اسکردو: ساجد سدپارہ نے اپنے والد علی سدپارہ کے انتقال کی تصدیق کردی، ساجد سد پارہ کا کہنا تھا کہ کے ٹو نے علی سدپارہ کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا ہے، اللہ والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

تفصیلات کے مطابق علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس میں اپنے والد علی سدپارہ کےانتقال کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹو نے علی سدپارہ کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا ہے، اللہ والد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

علی سدپارہ کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوئے، ساجد سدپارہ کا کہنا ہے مجھے یقین ہے کہ والد کو واپسی پر حادثہ پیش آیا، خاندان انتہائی شفیق باپ سے محروم ہوا ہے، دنیا ایک بہادر اور باصلاحیت مہم جو سے محروم ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ایک دوسرے کیلئے سہارا بنیں گے، میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھوں گا، کوہ پیماؤں نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ساجد سدپارہ نے کہا کہ اتنی بلندی پر چند گھنٹوں سے زیادہ زندہ رہنا ممکن نہیں تھا، وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ ساتھ عسکری ایوی ایشن کے پائلٹس کا مشکور ہوں، ریسکیو آپریشن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کئے گئے۔