Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

ضمنی انتخابات: پولنگ سے متعلق شکایات کیلئے کنٹرول روم قائم

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 2قومی اور 2صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی...
اپ ڈیٹ 19 فروری 2021 03:15pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 2قومی اور 2صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سے متعلق شکایات کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا، چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

این اے 45 ،این اے 75،پی کے 63 اور پی پی 51 میں ضمنی انتخابات سے متعلق شکایات کیلئے کنٹرول روم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم کیا گیا ،جہاں شام 6 بجے تک شکایات موصول کی جائیں گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل یقینی بنایا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ دونوں صوبوں میں ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے، ضمنی انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ذاتی طور پر آئی جی پنجاب کو فون بھی کیا اور این اے 75 سیالکوٹ اور پی پی 51 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات میں امن وامان کو ہر قیمت پر بر قرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، بیلٹ بوکسز اور ووٹ کے تقدس کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

ECP

اسلام آباد

National Assembly

by election

Polling

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div