Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آج کا میچ گوادر اور پاکستان کی جیت ہے، کرسچین ٹرنر

گوادر: گوادر: پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے...
شائع 19 فروری 2021 10:38pm

گوادر: گوادر: پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے گوادر اسٹیڈیم کو دنیا کا سب سے خوبصورت اسٹیڈیم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرسچین ٹرنر آج شوبز شارکس اور گوادر ڈولفنز کے درمیان ہونے والے میچ کو انجوائے کرنے پہنچے، انہوں نے میچ کا ٹاس بھی کرایا اور اردو میں گفتگو کرکے سب کے دل بھی جیتے۔

میچ کی ونر ٹیم شوبز شارکس کے کپتان وسیم خان کو ٹرافی پیش کرنے کے بعد گفتگو میں ٹرنر نے کہا کہ آج کے میچ میں شارکس یا ڈولفنز نہیں بلکہ گوادر اور پاکستان جیتے ہیں۔

دوسری جانب ڈولفنز کے کپتان اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ گوادر میں کرکٹ میچ کا انعقاد حکومت کی طرف سے اعلان ہے کہ ہم اس صوبے کو بھی بڑی اہمیت دیتے ہیں، گوادر کو سیاحتی مرکز بنانا ہدف ہے۔

cricket

Gawadar

gawadar cricket stadium

Christian Turner

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div