Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 38افراد چل بسے، 1,329 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
شائع 21 فروری 2021 09:07am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 38افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,329نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12,601ہوگئی جبکہ 571,174افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,329نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ71ہزار174ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 55ہزار834ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ67ہزار 345افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں70ہزار886،اسلام آباد میں43ہزار402،بلوچستان میں18ہزار979 ،گلگت بلتستان میں4951اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9777کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندر سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید38مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12601ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4288افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5204،خیبرپختونخوا میں 2032،اسلام آباد میں488،بلوچستان میں199اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث288 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ24ہزار466 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,616مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے905افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ34ہزار107مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار395کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1329افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 86لاکھ86ہزار242افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div