Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی طبیعیت خطرے سےباہر

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی طبیعیت...
اپ ڈیٹ 22 فروری 2021 11:38am

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی طبیعیت خطرے سےباہر ہے،حلیم عادل کےترجمان کے مطابق گزشتہ رات مختلف ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی طبیعیت خطرے سے باہر ہے، حلیم عادل کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف ہونے کے باعث کراچی کےقومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے تکلیف کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے جیل میں تشدد کا بھی الزام عائد کیاتھا۔

حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات حلیم عادل کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے ہیں، ممکنہ طور پر انہیں جناح اسپتال منتقل کیا جاسکتاہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ترجمان کے مطابق حلیم عادل کے خون ٹیسٹ، کولیسٹرول اور ای سی جی وغیرہ کیا گیا تھا ،ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم نےویڈیو پیغام میں بتایا ہےکہ آج میرے والد کا یوم پیدائش کا دن ہے ہر سال کیک کاٹتے تھے،میرے والد پر جیل میں موجود پیپلزپارٹی کے لوگوں نےحملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی،پیپلزپارٹی میرے والد کو جیل میں قتل کروانا چاہتی تھی۔

karachi

Haleem Adil Sheikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div