Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

نوشہرہ ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخابات سے متعلق...
اپ ڈیٹ 24 فروری 2021 01:53pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخابات سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے امیدوارکو درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں4 رکنی کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست سماعت کی۔

ممبر الیکشن کمیشن نے درخواستگزارسے کہاکہ جن مخالف امیدواروں کو فریق بنایا ان کے ایڈریس دیں یہ حوالہ بھی دیں کہ کس قانون کے تحت درخواست دائرکی ہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار نے درخواست میں ترمیم کرنے کی استدعا کی، جس پر الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں اکاؤنٹس کی چھان بین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، 15 سیاسی جماعتوں کے نمائندگان پیش ہوئے ۔

اکاونٹس کی چھان بین سے متعلق 19 سیاسی جماعتوں میں سے 15 جماعتوں نے جواب جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اطلاع دینے کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔

ECP

اسلام آباد

by election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div