Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سیف اللّٰہ...
شائع 25 فروری 2021 12:33pm

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

عدالتِ عالیہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹ کے لیے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو کے کاغذاتِ نامزدگی بحال کر دیئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو سینیٹ کے انتخابات کے لیے نا اہل قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

سیف اللّٰہ ابڑو کے ہمراہ ان کے وکیل مخدوم علی خان ایڈووکیٹ بھی عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔

سیف اللّٰہ ابڑو اور ان کے وکیل مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے مؤکل تعلیمی معیار پر پورا اترتے ہیں، ان کی قومی سطح پر خدمات ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے جانے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سیف اللّٰہ ابڑو کی درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر مدعا علہیان کو آج (جمعرات) کے لیے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔

Sindh HighCourt

senate election 2021

Saifullah Abro

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div