Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

سینیٹ انتخابات: سندھ سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 03:50pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، جنرل نشستوں کیلئے 10، ٹیکنوکریٹ کیلئے 4 اور خواتین کیلئے 3 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن سے جاری فہرست کے مطابق 7 جنرل نشستوں کیلئے 10امیدوار میدان میں ہیں، جس میں پیپلز پارٹی کی شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، جام مہتاب ڈہر، شہادت اعوان، تاج حیدر، صادق میمن اور دوست علی جیسر شامل ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں میں ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری کے علاوہ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا اورجی ڈی اے صدر الدین شاہ راشدی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی2 نشستوں کیلئے پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور ڈاکٹر کریم خواجہ کے علاوہ تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور تحریک لبیک کے یشااللہ خان بھی میدان میں ہیں۔

اس کے علاوہ خواتین کی نشستوں کیلئے پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان اور رخسانہ شاہ کے علاوہ ایم کیو ایم کے خالدہ اطیب کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ECP

اسلام آباد

Senate election

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div