Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

صدر عارف علوی کا موجودہ شہروں کو اسمارٹ شہروں میں تبدیل کرنے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نظم ونسق کی بہتری کےلئے موجودہ...
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2021 08:06pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نظم ونسق کی بہتری کےلئے موجودہ شہروں کو اسمارٹ شہروں میں تبدیل کرنے پر زوردیا ہے۔

پیرکو اسلام آبادمیں اسمارٹ شہر منصوبےکے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نظم ونسق،تعلیم اور دیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا بیس کے استعمال سے عوام کا معیار زندگی بلند کیاجاسکتا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ ڈیجیٹل انقلاب شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے ایک شاندار موقع ہے۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ شہروں کو اسمارٹ سٹیز میں تبدیل کرنے کےلئے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ خصوصی شعبوں میں تحقیق اور ترقی کےلئے خصوصی قومی مراکز قائم کیے گئے ہیں جو مصنوعات کی موثرترسیل اورسائبرجرائم کی تحقیقات میں مدد دیںگے۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

President

Arif Alvi

Law and Order

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div