Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ...
شائع 01 مارچ 2021 10:36pm

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہمارے ایم پی ایز تنظیمی ہدایت کےمطابق ووٹ دیں گے، خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کی جب بھی پارٹی ہوتی ہے ان کو ایم کیو ایم یاد اجاتی ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو بری لگنا شروع ہوجائے گی۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے کہنا تھا سپریم کورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے سخت ضابطہ اخلاق بنایا تھا، ہمارے ایم پی ایز تنظیمی ہدایت کے مطابق ووٹ دیں گے۔

فیصل سبزواری نے کہا سینیٹ انتخابات توایک دودن میں ختم ہوجائیں گے، ہم چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ بنے، چاہتے ہیں شہری سندھ اور دیہی سندھ کےمسائل حل ہوں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا اثر خواجہ اظہارالحسن پر بھی ہوگیا خواجہ اظہار کا میڈیا سے گفتگو سے قبل کہنا تھا یہ ہم ہیں، یہ ہمارے رپورٹر ہیں اور یہاں خوامخواہ کی پارٹی ہورہی ہے ۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہمارے ووٹ ہمیں ہی ملیں گے ہماری تیاری مکمل ہے، ہم وفاق اور صوبے میں تحریک انصاف کو سپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کم از کم ایم کیو ایم کو سرپرائز نہیں دے سکے گی، ہم نے انہیں بتادیا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم پر بات کریں گے تو ان سے بات ہوگی، سینیٹ الیکشن کے بعد ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو بری لگنا شروع ہوجائے گی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے عامر خان اوروسیم اختر سمیت رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔

Election

MQM

senate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div