Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سینیٹ الیکشن: بلوچستان عوام پارٹی کے سرفراز بگٹی بھی کامیاب

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان عوام پارٹی (بی اے پی) کے سرفراز بگٹی...
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2021 06:33pm

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان عوام پارٹی (بی اے پی) کے سرفراز بگٹی بھی کامیاب ہوگئے۔

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کاعمل مکمل ہوگیا ہے جس میں تمام 65 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔

غیرسرکاری نتیجےکے مطابق آزادامیدوارعبدالقادر بلوچستان سےجنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں.ذرائع کے مطابق انہیں بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کی حمایت حاصل تھی۔

واضح رہےپہلے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی میں اندرونی مخالفت کے بعد ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بلوچستان سے جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری بھی جنرل نشست سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کےامیدوار محمد قاسم بھی جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے ہیں.انہیں اپوزیشن الائنس کی حمایت حاصل تھی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سینیٹ کی آٹھ نشستیں ہم باآسانی حاصل کرلیں گے،بلوچستان میں اچھے ماحول میں ووٹنگ ہورہی ہے،بلوچستان میں کبھی بدمزگی نہیں دیکھی گئی،

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھےماحول میں سینیٹ الیکشن چل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ قبائلی لحاظ سےایک دوسرےسےرابطےہوتےہیں، بلوچستان میں کبھی بدمزگی نہیں دیکھی گئی۔

ECP

Senate election

BAP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div