Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

'پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اورزرداری ارب پتی بن جائیں'

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پرمجھے...
شائع 06 مارچ 2021 02:03pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پرمجھے شرمندگی ہوتی ہے۔

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اتحادیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ہرمشکل وقت اتحادیوں نے میرا ساتھ دیا، مجھے آپ میں ایک ٹیم نظرآئی، ہماری ٹیم مضبوط ہوتی رہے گی، کئی اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی آئے، پارٹی جب مضبوط ہوتی ہے تومشکل وقت سے نکلتی ہے، قوم اپنے نظریے سے پیچھے ہٹتی ہے تومرجاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا، علامہ اقبال کا خواب پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا تھا، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اورزرداری ارب پتی بن جائیں۔ اچھا لگا کہ آپ سب کو سینیٹ الیکشن کے نتائج پردل سے تکلیف ہوئی۔ سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پرمجھے شرمندگی ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ بڑا اچھا الیکشن ہوا، اس سے مجھے اورصدمہ ہوا۔ اگریہ اچھا الیکشن ہے تو برا الیکشن کیا ہوتا ہے، ایک مہینے سے پتا تھا سینیٹ الیکشن کیلیے پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرداری دنیا بھرمیں 10 پرسنٹ سے مشہورہے، اس پرفلمیں بنی ہوئی ہیں، کہا جاتا ہے ایک زرداری سب پربھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟ چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کواخلاقی تباہ کیا، کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا۔ نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کر ملک سے باہربھاگا ہوا ہے، فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے۔ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے این آر او لے کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا۔

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی فتح کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا آصف زرداری کے 60 ملین ڈالر سوئس بینکوں میں ہیں اور عدالت نے کہا کہ آپ سوئس بینکوں سے پیسہ واپس لانے کے لیے خط لکھیں تو یوسف رضا گیلانی نے خط لکھنے سے انکار کر دیا، آپ کے باپ کا پیسہ تھا پاکستانی قوم کا پیسہ تھا، وہ اس پر نااہل ہو گیا۔

عمران خان نے کہا کہ سارے ڈاکو سمجھ رہے ہیں پریشر ڈالو یہ عمران خان این آر او دے دے گا، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے این آر او لے کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، نوازشریف، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کرلے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں، ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ (ن) لیگ کے دور میں آئے، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈ اہے کہ ان کو این آر او دیا جائے۔

pm imran khan

National Assembly

Vote of Confidence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div