Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'پارلیمان کے باہر غنڈہ گردی کی گئی'

مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہ کہ آج ن لیگیوں نے غنڈوں کا...
شائع 06 مارچ 2021 07:18pm

مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہ کہ آج ن لیگیوں نے غنڈوں کا مقابلہ کیا، جو آج کیا گیا وہ مسلم لیگ ن کبھی نہیں بھولے گی، یاد رکھنا غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں ہوتا۔

مریم نواز نے رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ قرار دے دیا اور کہا پاکستانی ٹرمپ نے پارلیمنٹ کے باہر حملہ کیا۔

مریم نواز یہ بھی کہا اعتماد کا جو ووٹ لیا گیا اس کی کوئی اہمیت نہیں، سولہ ووٹ گن پوائنٹ پر لیے گئے، سوال کیا کہ دھونس اور دھاندلی کے ووٹ کی کوئی اہمیت ہے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ گن پوائنٹ پر لیا گیا،اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ پارلیمان کے باہر غنڈوں نے حملہ کیا۔

PML N

pm imran khan

Maryam Nawaz

vice president PML N

confidence vote

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div