Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نواز شریف اور آصف زرداری جیسے لوگوں نے اخلاقیات تباہ کردی، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف...
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2021 02:59pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری جیسے لوگوں نے اخلاقیات تباہ کردی، کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ایک زرداری سب پر بھاری جیسے جملے فروغ پانے لگے،آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ ہرسال ایک ہزارارب ڈالرکی منی لانڈرنگ ہوتی ہے،غریب ممالک سے پیسہ سیوہیون میں جاتا ہے،نوازشریف اور آصف زرداری جیسےلوگ لوٹ مارکرتے ہیں،لوٹ مارکرکےپیسہ بیرون ملک منتقل کیاجاتاہے،لوٹ مار کیلئےاحتساب کےاداروں کوکمزورکیاجاتاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑاپیسہ کمانےکیلئےبڑےمنصوبےلگائےجاتےہیں،میڈیاکواستعمال کرکےکرپشن کو عام کیاجاتاہے،معاشرےمیں کرپشن کوبرانہیں سمجھاجاتا،نواز شریف اور آصف زرداری جیسے لوگوں نے اخلاقیات تباہ کردی، کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ایک زرداری سب پر بھاری جیسے جملے فروغ پانے لگے ،آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اخلاقیات ختم ہوجائیں انصاف کانظام ختم ہوجاتاہے،رسول اللہ ﷺنےکہا کہ انصاف نہ ہونےسےبڑی قومیں تباہ ہوئیں،طاقتوراورکمزورکیلئے الگ الگ قانون ہوتے ہیں،جرمنی اورجاپان تباہ ہوئےمگرپھرسےکھڑے ہوگئے،قوم بدعنوانی کوقبول کرنا شروع کردیتی ہے۔

وزیراعظم نے شفاف انتخاب کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کاطریقہ کارتبدیل کرنا ہوگا،الیکشن میں جوپیسہ چلا،سب نے دیکھا،الیکشن کیلئےالیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے اراکین کو خبردار کیا کہ وہ یہ بات سننا نہیں چاہتے کہ ہم الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے تیار نہیں تھے۔

pm imran khan

federal cabinet

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Asif Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div