Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن کو چیلنج

اسلام آباد:اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے...
شائع 09 مارچ 2021 03:01pm

اسلام آباد:اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ میں ایک ووٹ بھی غلط ثابت کرکے دکھائیں تو اسپیکر کی سیٹ چھوڑ دوں گا۔

اسلام آبادمیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر جو بھی ہنگامہ آرائی ہوئی اس پر تحقیقات کریں گے، تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے،ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، الیکشن میں اخلاقی اقدار کو کم نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے وقت ارکان کی تعداد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ پورا میڈیا موجود تھا ہر کسی نے دیکھا فیصل واوڈا اور مجھے نکال کر 178ارکان موجود تھے، بتائیں کون سا ایم این اے غائب تھا ؟ اگر کوئی ریکارڈ کے ساتھ ثابت کردے کہ ارکان کی تعداد 178سے کم تھی تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ہمارامقصدپارلیمنٹ کو بالادست اورمضبوط بناناہے،جیت کسی کی بھی ہو،جمہوریت قائم رہنی چاہیئے ،جمہوریت کیلئےآزادمیڈیاشرط ہے۔

pm imran khan

opposition

اسلام آباد

Asad Qaiser

National Assembly

confidence vote

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div