Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے این اے 249کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی خالی ہونے...
شائع 11 مارچ 2021 11:49am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست این اے 249کراچی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، این اے 249 میں پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 249 کراچی پر ضمنی انتخاب میں شرکت کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی13 مارچ سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے،کاغذات کی اسکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی،امیدوار ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کیخلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے ۔

این اے 249 کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی، دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے، شیڈول کے تحت امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقےاین اے 249 کراچی کی نشست فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

ECP

اسلام آباد

by election

Faisal Wada

NA 249 Karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div